بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 82 ہزار سے زائد افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 82 ہزار91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 20 ہزار 359 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 82 ہزار91 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ اس مہلک وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 لاکھ 20 ہزار 359 ہو گئی۔ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا مریضوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔

بنگلہ دیش میں کور ونا وائرس نے 4 ہزار 802 افراد کی زندگی کا خاتمہ کر دیا ہے جبکہ یہاں 3 لاکھ 41 ہزار 56 کورونا کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک کل اموات 4 ہزار 338 رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ مملکت میں اس کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 26 ہزار 930 تک جا پہنچی ہے۔

News Code 1902967

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 3 =