دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد9 لاکھ 39 ہزارسے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 104 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 39 ہزار 279 ہو گئی ہیں۔

مہر خـررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 97 لاکھ 34 ہزار 104 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 39 ہزار 279 ہو گئی ہیں۔

کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 72 لاکھ 48 ہزار 369 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 917 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 15 لاکھ 46 ہزار 456 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902964

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 1 =