بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کو مارنے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کردی

پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں ہلاک ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں جنوبی پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں بیوی نے فالوورز بڑھانے کے لیے ٹک ٹاک پر شوہر کے حادثے میں ہلاک  ہونے کی جھوٹی ویڈیو وائرل کر دی۔ ویڈیو دیکھ کر شہریوں کی بڑی تعداد ان کے گھر کے باہر جمع ہو گئی۔

رحیم یار خان کی تحصیل لیاقت پور کے علاقے رشید آباد کی رہائشی خاتون نے اپنے شوہر کی کار حادثے میں ہلاک ہونے کی جھوٹی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی۔

ویڈیو دیکھنے کے بعد قریبی مساجد میں اعلانات کروائے گئے، شہریوں کی بڑی تعداد افسوس کرنے کیلئے ٹک ٹاک اسٹار عادل راجپوت کے گھر کے باہر پہنچ گئی۔

جب لوگوں نے عادل کو زندہ پایا تو شہریوں کے رنگ اڑ گئے جس پر شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انسانی جذبات مجروح کرنے پر عادل اور اس کی بیوی کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ عوامی ردِ عمل دیکھ کر ٹک ٹاکر کی ٹک ٹاکر بیوی نے ایک اور ویڈیو بنائی اور اس میں کہا کہ اس کے شوہر باخیر و عافیت گھر پہنچ گئے ہیں۔

News Code 1902963

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 6 + 7 =