امریکہ میں کورونا سے ہلاک افراد کی تعداد دو لاکھ سے زائد ہوگئی

امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد دو لاکھ سے بھی زیادہ ہوگئی ہے۔  کورونا وائرس سے سفید فام امریکی نوجوانوں کے مقابلے میں ہسپانوی اور سیاہ فام افرادکئی گنا زیادہ ہلاک ہوئے ہیں۔

امریکہ میں مزید ایک ہزار 158 افراد ہلاک ہوئے ہیں جس سے امریکہ میں ہلاک افراد کی مجموعی تعداد دو لاکھ 158 ہوگئی ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ امریکہ میں کورونا سے ہلاک بچوں میں سے 75 فیصد کا تعلق اقلیتی کمیونیٹیز سے ہے۔ 67 لاکھ 87 ہزار 121 امریکی اب تک کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 40 لاکھ 61 ہزار افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔ اب بھی سوا پچیس لاکھ کیسز فعال ہیں۔

News Code 1902958

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 11 =