عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ سازشی معاہدے پر دستخط کردیئے

واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے سازشی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ واشنگٹن میں متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات کے سازشی معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔  متحدہ عرب امارات و بحرین کے وزرائےخارجہ اور اسرائیلی وزیراعظم نے معاہدے پر دستخط کیے۔ واشنگٹن میں ہونے والے اس معاہدے پر دستخطوں کی تقریب کے بعد اسرائیل کو تسلیم کرنے والی عرب ریاستوں کی تعداد اب 4 ہوگئی ہے۔ اس سے قبل مصر 1979 اور اردن 1994 میں اسرائیل کو تسلیم کرچکے ہیں۔ادھر اسرائیل سے سازشی تعلقات کیخلاف فلسطین کے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق رام اللّٰہ، نابلس، جنین، تلکرم  اور الخلیل میں بڑے پیمانے پر مظاہرے ہوئے۔ فلسطینی مظاہرین کا اس موقع پر کہنا تھا کہ اسرائیل کے ساتھ معاہدے ذلت آمیز ہیں۔

News Code 1902956

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =