خائن عرب ممالک کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد ، شیطانی اتحاد ہے

فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں امارات ، بحرین اور اسرائيل کے درمیان سازشی معاہدے پر دستخط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد ، شیطانی اور ابلیسی اتحاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے القدس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینی تنظيم جہاد اسلامی نے ایک بیان میں متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اسرائيل کے درمیان سازشی معاہدے پر دستخط کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عربوں کا اسرائیل کے ساتھ اتحاد ، شیطانیاور ابلیسی اتحاد ہے۔ جہاد اسلامی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امارات ، بحرین اور اسرائیل کے درمیان سازشی اور سفارتی معاہدے کا دن عرب تاریخ کا سیاہ دن اور عرب لیگ کی شکست اور موت کا دن ہے ۔ امارات اور بحرین نے اسرائیل کے ساتھ معاہدہ کرکے بڑے اسرائیل کی راہ ہموار کرنے کی کوشش کی ہے جسے امت مسلمہ ناکام بنادےگی۔

فلسطینی تنظیم جہاد اسلامی نے خائن عربوں اور اسرائیل کے درمیان اتحاد اور معاہدے کو شیطانی اتحاد اور معاہدہ قراردیتے ہوئے امت مسلمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل اور خائن عرب ممالک کی گھناؤنی سازش کا بھر پور مقابلہ کریں۔

News Code 1902955

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 4 =