اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں مسئلہ کشمیر شامل

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر کو حل طلب تنازع کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے ایجنڈے میں کشمیر کو حل طلب تنازع کے طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 75 ویں سالانہ اجلاس کا آغاز ہوگیا ہے، نیویارک میں ہونے والا یہ اجلاس کورونا وائرس کے باعث ورچوئل ہوگا جس میں ارکان آن لائن شرکت کرسکیں گے۔

بھارت نے اپنے گزشتہ برس 5 اگست کے اقدامات پر پردہ ڈالنے کے لیے رواں برس جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کشمیر کا ایجنڈا شامل نہ کرنے کے لیے سفارتی سطح پر لابنگ اور بھرپور کوششیں کیں جو ناکام رہیں اور کشمیر کو حل طلب تنازع کے طور پر ایجنڈے میں شامل کرلیا گیا ہے۔

News Code 1902953

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 4 =