امریکہ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ/ میاں بیوی ہلاک

امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہونے سے پائلٹ اور مسافر ہلاک ہوگئے۔ امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا میں مسافر بردار ایک انجن والے چھوٹے طیارے نے گراٹن کے لیے پرواز بھری تھی تاہم کچھ دیر بعد طیارہ لاپتہ ہوگیا تھا۔

طیارے کا ملبہ گراٹن میونسپل ایئرپورٹ کے نزدیکی علاقے سے مل گیا، ملبے سے ایک خاتون اور ایک مرد کی لاش نکالی گئی ہے۔

اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے دو افراد کی لاشیں لائی گئی تھیں۔ پائلٹ اور خاتون مسافر میاں بیوی تھے اور اپنے عزیزوں سے ملنے جا رہے تھے۔

News Code 1902949

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 2 =