مہر خـررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ تنزانیہ کے بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 10 طلبا ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔ حکام کے مطابق شمالی علاقے کے گاؤں میں بنے بورڈنگ اسکول میں جس وقت آگ لگی اس وقت پرائمری کلاسوں کے 74 طلبا موجود تھے۔ آگ لگنے کے بعد طلبا نے عمارت سے باہر نکلنے کی کوشش کی، تاہم سب اس میں کامیاب نہ ہوسکے۔ لاپتہ ہونے والے متعدد طلبا کی تلاش کی جا رہی ہے، آگ لگنے کی وجہ معلوم کرنے کے لئے تحقیقات جاری ہیں۔

تنزانیہ کے بورڈنگ اسکول میں آگ لگنے سے 10 طلبا ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
News Code 1902947
آپ کا تبصرہ