انڈونیشیا میں  ماسک نہ پہننے پر قبر کھودنے کی سزا

انڈونیشیا میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو " قبر" کھودنے کی سزا دی جانے لگی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ انڈونیشیا میں کوروناوائرس کی روک تھام کے لیے عوامی مقامات پر فیس ماسک پہننے کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کو " قبر" کھودنے کی سزا دی جانے لگی۔ انڈونیشیا کے مشرقی صوبے جاوا کے نگابیتن گاؤں میں 8 افراد نے چہرے پر ماسک پہننے سے انکار کیا تو انہیں کرونا متاثرین کے لیے قبریں کھودنے کی سزا دی گئی لیکن ان میں سے صرف 2 افراد ہی قبریں کھودنے کے لیے پہنچے اور اپنی سزا مکمل کی۔

سیریم کے ضلعی سربراہ سوونو کا کہنا ہے کہ ’اس وقت قبر میں کھدائی کرنے والے صرف تین افراد ہی موجود ہیں لہٰذا میں نے سوچا کہ ماسک نہ پہننے والوں کو ان کے ساتھ کام کرنے کے لیے تیار کرسکتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے اس سزا سے عوام فیس ماسک پہننے کی پابندی کریں گے اور کورونا وبا کے کیسز کی تعداد میں کمی آئے گی۔

News Code 1902944

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =