پاکستانی فضائیہ کا طیارہ گر کر تباہ/ پائلٹ محفوظ

پاکستانی فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کا طیارہ پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تاہم حادثے میں پائلٹ محفوط رہا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ کا ایک طیار ہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پنڈی گھیب کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے اور زمین پر کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے ائیر ہیڈ کوارٹرز نے ایک اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

News Code 1902939

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 3 =