لیبیا کی عبوری حکومت عوامی احتجاج کے بعد مستعفی

لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے۔  لیبیا کی عبوری حکومت کے سربراہ عبداللہ الثانی کی قیادت میں حکومت نے اپنا استعفیٰ پارلیمنٹ کے اسپیکر عقیلہ صالح کو پیش کیا جسے غور کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا گیا ۔ عبوری حکومت کی طرف سے یہ استعفیٰ عوام کے شدید احتجاج کے بعد پیش کیا گیا ہے۔

لیبیا میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے المرج شہر میں مظاہرین کے خلاف فوج کے بھرپور استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری اور مکمل تحقیقات اور غیرقانونی طور پر گرفتار اور حراست میں لیے جانے والے افراد کی جلد رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ لیبیا کی عبوری حکومت نے شدید عوامی احتجاج کے بعد پارلیمنٹ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔

واضح رہے کہ گذشتہ جمعرات سے لیبیا میں مہنگائی، بے روزگاری اور بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف لوگ سڑکوں میں عبوری حکومت کے خلاف سراپا احتجاج تھے۔ المرج شہر جنگی رہنما خلیفہ حفتر اور ان کی خود ساختہ لیبین نیشنل آرمی کا گڑھ مانا جاتا ہے۔ لیبیا میں گزشتہ قریب 9سال سے خانہ جنگی جاری ہے۔

News Code 1902938

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha