مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل تک اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا

پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ٹی وی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک فلسطین کے مسئلے کا منصفانہ حل نہیں نکلتا اسرائیل کو تسلیم نہیں کیا جاسکتا، بے شک دنیا اسرائیل کو تسلیم کرے، جب تک فلسطین ایسا نہیں کرے گا کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ بنیادی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا، جب بھی کوئی ملک اسرائیل کو تسلیم کرتا ہے تو سب سے زیادہ مزاحمت فلسطین سے کی جاتی ہے۔ جب اسٹیک ہولڈرز تسلیم نہیں کر رہے تو ہم کیسے تسلیم کرسکتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ ہمیں فلسطینیوں کی حمایت میں کھڑا ہونا چاہیے کیونکہ قائداعظم شروع سے اُن کے ساتھ کھڑے ہوئے۔

News Code 1902937

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 1 + 1 =