بھارتی پارلیمنٹ کے 30 ممبران اور 50 ملازمین کا کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آگیا

بھارت میں ایوان زیریں اور بالا کے مون سون سیشن کے آغاز سے قبل 30 ممبران اور 50 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں ایوان زیریں اور بالا کے مون سون سیشن کے آغاز سے قبل 30 ممبران اور 50 ملازمین کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ایوان زیریں اور ایوان بالا کے مون سون اجلاس کا آغاز ہو گیا ہے جس سے قبل ارکان اسمبلی اور ملازمین کو کورونا ٹیسٹ لازمی کرانا تھے۔ دونوں ایوانوں کے 30 ارکان اور 50 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر ارکان اسمبلی اور ملازمین کو 15 دن کے لیے قرنطینہ ہونے کو کہا گیا ہے اور ان کی حاضری کو مستثنیٰ قرار دے دیا گیا ہے جب کہ قرنطینہ کے دوران ان کے اہل خانہ بھی کورونا ٹیسٹ کیا جائے گا۔

رواں سال ایوان بالا راجہ سبھا اور ایوان زیریں لوک سبھا کے مون سون سیشن کا انعقاد دو شفٹوں میں کیا جائے گا۔ راجیہ سبھا کا اجلاس صبح اور اس کے بعد لوک سبھا کا اجلاس سہ پہر میں ہوگا۔

News Code 1902934

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha