شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے  وارنٹ گرفتاری جاری

پاکستان کی احتساب عدالت نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی احتساب عدالت نے پنجاب کے سابق وزیر اعلی اور حزب اختلاف کے قائد شہباز شریف کی اہلیہ، بیٹی اور داماد کے  وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق احتساب عدالت نے منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے دوران  شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور بیٹی رابعہ عمران کے قابل ضمانت  جب کہ داماد ہارون یوسف کے ناقابل ضمانت  وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں۔

شہباز شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ ریفرنس کی سماعت کے دوران آج شہباز شریف  عدالت کے روبرو پیش ہوئے جب کہ حمزہ شہباز کو اُن کی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں کیا گیا. عدالت  نے کیس میں سلمان شہباز کے جاری کردہ ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھنے کا بھی حکم دیا ہے۔

 سماعت کے دوران عدالت نے شہباز شریف کی اہلیہ اور بیٹی کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کیے جب کہ داماد ہارون یوسف  کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کرتے ہوئے گرفتار کر کے عدالت  میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

News Code 1902933

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 6 =