امن معاہدے دشمنوں کے درمیان نہیں بلکہ دیرینہ اتحادیوں کے درمیان ہوئے ہیں

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ نے امارات ، بحرین اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان نام نہاد امن معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے دشمنوں کے درمیان نہیں بلکہ دیرینہ اتحادیوں اور دوستوں کے درمیان ہوئے ہیں

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزير خارجہ محمد جواد ظریف نے امارات ، بحرین اور غاصب صہیونی حکومت کے درمیان نام نہاد امن معاہدوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن معاہدے دشمنوں کے درمیان نہیں بلکہ دیرینہ اتحادیوں کے درمیان ہوئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ کو انتخابات میں کامیاب ہونے کے لئے ایک فوٹو کی ضرورت ہے اور اس کے داماد بیرڈ کوشنر نے علاقائی اتحادیوں کو ڈرا اور دھمکا کر ٹرمپ کے فوٹو کی راہ ہموار کردی ہے۔ ظریف نے کا کہنا ہے کہ اہم بات یہ ہے کہ یہ " معاہدے دشمنوں کے درمیان نہیں بلکہ دیرینہ دوستوں اور اتحادیوں کے درمیان ہوئے ہیں۔

News Code 1902931

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 13 =