امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی جلسہ میں کورونا کی تمام احتیاطوں کو نظر انداز کردیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بند ہال میں بڑا انتخابی جلسہ کر کے کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھ دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے سی این این کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بند ہال میں بڑا انتخابی جلسہ کر کے کورونا احتیاطوں کو بالائے طاق رکھ دیا جس پر انہیں سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

اطلاعات کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے سلسلے میں نیواڈا کے ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی حالانکہ ریاست نیواڈا میں کورونا احتیاطوں کے پیش نظر 50 سے زائد افراد کے اکٹھا ہونے پر پابندی عائد ہے۔

صدر ٹرمپ نے 3 ماہ قبل تلسا اوکلاہوما میں بھی ایک بند ہال میں انتخابی جلسہ کیا تھا جس کے بعد شہر میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے کو ملا تھا، اسٹاف ممبرز میں علامتیں ظاہر ہوئی تھیں اور ایک سیکرٹ سروس ایجنٹ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔

اوکلاہوما کے تجربے کے باوجود صدر ٹرمپ نے احتیاطیں برتنے کے بجائے نیواڈا میں ایک اور جلسہ کردیا۔ جلسے کی تصاوید وائرل ہونے پر اپوزیشن قیادت اور سوشل میڈیا صارفین نے صدر ٹرمپ کو لاپرواہ قرار دیتے ہوئے ان کی غفلت کو قوم کے لیے بڑے نقصان سے تعبیر کیا۔

واضح رہے کہ امریکہ دنیا میں کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا ملک بن گیا ہے جہاں 64 لاکھ 26 ہزار 958 افراد متاثر ہوئے جب کہ اس موزی وائرس سے ایک لاکھ 92 ہزار سے زائد ہلاکتیں ہوئی ہیں۔

News Code 1902929

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 1 =