یورپین پارلیمنٹ کا اسٹراسبرگ میں ہونے والا اجلاس بھی آج برسلز میں ہی ہو رہا ہے

کورونا وائرس کے خوف کے باعث یورپین پارلیمنٹ کا اسٹراسبرگ میں ہونے والا اجلاس بھی آج برسلز میں ہی ہو رہا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کورونا وائرس کے خوف کے باعث یورپین پارلیمنٹ کا اسٹراسبرگ میں ہونے والا اجلاس بھی آج برسلز میں ہی ہو رہا ہے۔ اس بات کا فیصلہ یورپین پارلیمنٹ کے صدر ڈیوڈ ساسولی نے فرانس گورنمنٹ کی جانب سے اسٹراسبرگ کو کورونا وائرس کے حوالے سے ریڈ زون میں درج کیے جانے کے بعد ایک ہفتہ قبل کیا تھا۔

ذرائع کے مطابق اب اس پر فرانس نے اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس نے اس حوالے سے بہتر انتظامات کر لیے ہیں، یاد رہے کہ یورپین پارلیمنٹ کا سیشن لکسمبرگ میں منعقد ہوتا ہے۔

News Code 1902927

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha