بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زائد کورونا کیسزسامنے آگئے

بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گيا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر پہنچ گيا ہے۔ اطلاعات کے مطابق بھارت میں 90 ہزار نئے کورونا کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مریضوں کی تعداد 47 لاکھ 65 ہزار سے تجاوز کر گئی جبکہ ہلاکتیں 79 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہیں۔ دنیا بھر میں عالمی وبا کورونا وائرس کے وار اب تک جاری ہیں، جس سے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔ بھارت میں مسلسل پانچویں روز 90 ہزار سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

News Code 1902922

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha