اسرائیل اور بحرین کے وزراء خارجہ کی ٹیلیفون پر گفتگو

اسرائیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ایک روز بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فون پر گفتگو کی اورسفارتی تعلقات پرایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ اسرائیل اور بحرین کے تعلقات معمول پر لانے کے اعلان کے ایک روز بعد دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ نے فون پر گفتگو کی اورسفارتی تعلقات  پرایک دوسرے کو مبارک باد دی۔

غاصب صہیونی اور بحرین کے وزراء خارجہ نے باہمی تعلقات کو فروغ  دینے کے سلسلے میں تبادلہ خیال کیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا تھا، امریکی صدر نے اپنے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ ایک اور تاریخی پیش رفت ہوئی ہے اور ہمارے دو دوستوں اسرائیل اور بحرین نے نام نہاد امن معاہدہ پر اتفاق کیا ہے۔ ادھر بحرین اور امارات کی طرف سے مسئلہ فلسطین کے ساتھ عظیم خیانت اورغداری کی وجہ سے فلسطین نے دونوں ممالک کے ساتھ سفارتی رابطہ ختم کردیا ہے۔

دوسری جانب ترکی اور ایران نے بحرین اور اسرائیل کے درمیان نام نہاد امن معاہدے کو شرمناک قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا ہے۔

News Code 1902918

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 2 =