شمالی وزیرستان  وہابی دہشت گرد کمانڈر 3 ساتھیوں سمیت ہلاک

پاکستان میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد کارروائیوں کا کمانڈر اور ماسٹر مائنڈ اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران کئی دہشت گرد کارروائیوں کا کمانڈر اور ماسٹر مائنڈ اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی اور جنوبی وزیرستان کے سرحدی علاقے گڑیوم میں سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ اس دوران اہم دہشت گرد کمانڈر احسان سنڑے اپنے 3 ساتھیوں سمیت ہلاک ہوگیا۔

دہشت گرد احسان سنڑے دہشت گردی کی کئی وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، اس کے علاوہ وہ ٹارگٹ کلنگ اور اغوا برائے تاوان میں بھی ملوث تھا۔ احسان سنڑے حال ہی میں شکتو کےعلاقے میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، ان حملوں میں لیفٹیننٹ ناصر اور کیپٹن صبیح سمیت پاکستانی فوج کےکئی جوان جاں بحق ہوئے تھے، احسان سنڑے سی ٹی ڈی پولیس کو بھی مطلوب تھا۔

News Code 1902916

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =