دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 24 ہزار سے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 24 ہزار 878 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررسآن ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 89 لاکھ 60 ہزار 976 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور  موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 24 ہزار 878 ہو گئی ہیں۔ کورونا وائرس کی موذی وباء نے دنیا بھر میں مسلسل اپنے خونخوار پنجے گاڑ رکھے ہیں، جس کے ناصرف مریضوں میں بلکہ اس سے اموات میں بھی ہر روز اضافہ ہو رہا ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 71 لاکھ 95 ہزار 242 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 888 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 8 لاکھ 40 ہزار 856 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902908

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha