فلپائن کی حکومت نے امریکی فوجی کو ملک بدر کردیا

فلپائن حکومت کی جانب سے فلپائنی خواجہ سرا کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کو جلا وطن کر دیا گیا ہے ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلپائن حکومت کی جانب سے فلپائنی خواجہ سرا کو قتل کرنے والے امریکی فوجی کو جلا وطن کر دیا گیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق فلپائن بیورو آف امیگریشن کے ترجمان ڈانا سنڈوال نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ہے کہ آج صبح 9:14 امریکی فوجی " لانس کارپورل "  جوزف اسکاٹ پیمبرٹن کو منیلا سے جلاوطن کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسکاٹ پیمبرٹن کے ساتھ ہوائی اڈے سے روانگی کے وقت امریکی سفارت خانے کے نمائندے بھی ہمراہ تھے۔ فلپائن بیورو آف امیگریشن کے ترجمان ڈانا سنڈوال نے مزید بتایا کہ پیمبرٹن کو ملک بدری کے علاوہ بیورو کی بلیک لسٹ میں بھی شامل کر کے اس کے واپس آنے پر مستقل پابندی عائد کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مذکورہ امریکی اہلکار نے امریکی بحری اڈے کے باہر 6 سال قبل 2014ء  میں  ایک خواجہ سرا جینیفر لاؤڈ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا۔ 

News Code 1902905

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =