فلسطینی اتھارٹی نے اپنا سفیر بحرین سے واپس بلا لیا

بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی فلسطینی اتھارٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بحرین کے اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے اعلان کی فلسطینی اتھارٹی نے شدید مذمت کرتے ہوئے بحرین سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بحرین کے اقدام کو مقبوضہ بیت المقدس، مسجدِ اقصیٰ اور مسئلہ فلسطین سے غداری قرار دیا ہے۔

فلسطینی اتھارٹی کے سیکریٹری جنرل صائب اریقات نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی طرح بحرین نے بھی فلسطینی عوام کے حقوق کو ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارتی مہم پر قربان کر دیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے اسرائیل سے تعلقات کے قیام کے اعلان پر بھی فلسطین نے سخت ردِ عمل ظاہر کرتے ہوئے امارات کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردئے تھے۔  عرب تجزيہ نگآرون کے مطابق معاویہ اور یزید کے نقش قدم پر چلنے والے عرب ممالک اس دور کے یزید اور معاویہ کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔

News Code 1902876

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 10 =