برازيل میں کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 29 ہزار سے زائد افراد ہلاک

برازیل کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 29 ہزار575 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ برازیل کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ہے جہاں کورونا وائرس  کے مریضوں کی تعداد 42 لاکھ 39 ہزار 763 تک جا پہنچی ہے جبکہ کورونا وائرس سے اب تک 1 لاکھ 29 ہزار575 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ادھر پیرو میں کورونا کے باعث 30 ہزار 344 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 7 لاکھ 10 ہزار 67 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 22 ہزار 275 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 94 ہزار 664 ہو چکی ہے۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 69 ہزار 649 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 52 ہزار 364 ہو گئے۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 907 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 24 ہزار 198 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 28 ہزار 669 ہو گئے۔

News Code 1902867

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 5 + 13 =