امریکہ میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ / نیشنل گارڈ کے 3 اہلکارہلاک

امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار نیشنل گارڈ کے 3 اہلکارہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست ٹینیسی میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار  نیشنل گارڈ کے 3 اہلکارہلاک  ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ایک انجن والے پائپر پی-اے 28 طیارے نے واررن کاؤنٹی میموریل ایئرپورٹ سے اُڑان بھری تھی لیکن کچھ ہی دیر بعد طیارے کا کنٹرول روم سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔

امدادی اداروں کو طیارے کا ملبہ ٹینیسی ایئرپورٹ کے نزدیک کھیتوں سے مل گیا، طیارے میں سوار تینوں افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔ ہلاک ہونے والے تینوں افراد نیشنل گارڈ کے اہلکار تھے۔

 ٹینیسی نیشنل گارڈ کی ترجمان کیرس میسینا نے میڈیا کو بتایا کہ طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے تینوں افراد نیشنل گارڈ کے اہلکار تھے جو ان دنوں سالانہ چھٹیوں پر تھے۔ اہلکاروں کی شناخت اہل خانہ کی اجازت کے بعد ظاہر کی جائے گی۔

News Code 1902865

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =