بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 336 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 76 ہزار 336 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 66 ہزار 726 ہو گئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے بھارت کورونا وائرس میں مبتلا ممالک کی فہرست میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے، جہاں کورونا سے 76 ہزار 336  افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 45 لاکھ 66 ہزار 726 ہو گئی۔ ادھر روس میں کورونا وائرس سے کل اموات 18 ہزار 365 ہو گئیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 51 ہزار 874 ہو چکی ہے۔

News Code 1902863

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha