دنیا بھر میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 9 لاکھ 14 ہزارسے زائد ہوگئی

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 52 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 14 ہزار 266 ہو گئی ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 2 کروڑ 83 لاکھ 52 ہزار 667 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک اور موذی وائرس سے ہلاکتیں 9 لاکھ 14 ہزار 266 ہو گئی ہیں۔ دنیا کا کوئی بھی خطہ کورونا وائرس کی موذی وباء سے محفوظ نہیں، اس کے مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 70 لاکھ 81 ہزار 10 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 60 ہزار 741 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 2 کروڑ 3 لاکھ 57 ہزار 391 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔

News Code 1902862

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha