قطر میں کل سے بین الافغان مذاکرات کا آغاز ہوگا

قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کل سے شروع ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے افغان ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ میں افغانستان میں امن کے لیے بین الافغان مذاکرات کل شروع ہوں گے۔ قطری حکومت نے اعلان کیا ہے کہ بین الافغان مذاکرات ہفتے سے دوحہ میں ہوں گے، فریقوں کے درمیان یہ اہم براہ راست مذاکرات افغانستان میں دائمی امن لانے کی جانب پیشقدمی کی علامت ہیں۔ واضح رہے کہ مذاکرات کی تاریخ کا اعلان کیے جانے سے پہلے طالبان کے وہ 6 قیدی کابل سے دوحہ منتقل کردیے گئے ہیں جن کی رہائی کا طالبان نے مطالبہ کیا تھا مگران کی رہائی کی فرانس اور آسٹریلیا نے مخالفت کی تھی۔

News Code 1902860

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 2 + 16 =