افغان حکومت نے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا

افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خامہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغان حکومت نے بین الافغان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کے لئے طالبان کے چھ اہم قیدیوں کو رہا کر دیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق طالبان کے چھ قیدیوں کو رہائی کے بعد  قطر کے دارالحکومت دوحہ روانہ کر دیا گیا ہے، طالبان کے ان قیدیوں کی رہائی پر کچھ اتحادی ممالک نے اعتراض کیا تھا۔

 ذرائع کے مطابق بین الافغان مذاکرات کے لیے افغان حکومت کی مذاکراتی ٹیم  آج قطر روانہ ہونے والی ہے۔

News Code 1902854

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 15 =