واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا

امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں شدید بارش کے سبب سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی میں بارش کے سبب سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا اور گاڑیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں۔

شہر کے فائر ڈیپارٹمنٹ کو پانی میں پھنسے لوگوں کی جانب سے امداد کیلئے دو درجن سے زائد کالز موصول ہوئیں جس کے بعد پانی میں پھنسے لوگوں کو کشتیوں کی مدد سے نکالا گیا۔ امریکی محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال سےمتعلق پہلے ہی وارننگ جاری کر رکھی تھی۔

News Code 1902853

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 7 + 6 =