مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں مزید 17 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہو گئے جس کے بعد مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی مجموعی تعداد 853 ہو گئی جن میں سے 123 جموں جبکہ 730 وادی سے تعلق رکھتے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 47 ہزار 542 تک پہنچ گئی، ان میں 33 ہزار 445 مریضوں کا تعلق وادی سے ہے جبکہ جموں میں یہ تعداد 14 ہزار 97 ہوگئی ہے۔ تازہ 1 ہزار 617 متاثرین میں سے 894 جموں جبکہ وادی میں 723 افراد شامل ہیں۔
جموں میں 894 افراد کی رپورٹیں مثبت آئی ہیں، جن میں سے سب سے زیادہ 583 مریض جموں ضلع، 71 راجوری، 36 کٹھوعہ، 77 ادھم پور، 30 سانبہ، 18 رام بن، 31 ڈوڈہ، 11پونچھ، 28 ریاسی اور 9 کشتواڑ سے تعلق رکھتے ہیں۔
آپ کا تبصرہ