آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک

آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک ہونے والا سرفر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آسٹریلیا میں شارک کے حملے میں ایک شخص ہلاک ہو گیا ہے، ہلاک ہونے والا سرفر ہے۔ آسٹریلیا کی کوئنز لینڈ پولیس کے مطابق گرین ماؤنٹ بیچ پر شارک نے سرفر کی ٹانگ پر حملہ کر کے اسے شدید زخمی کر دیا۔

متعدد سرفرز اور لائف گارڈز شارک کے حملے سے زخمی ہونے والے سرفر کو ساحل پر لائے تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگیا۔ شارک کے حملے کے واقعے کے بعد علاقے میں تمام ساحلی مقامات عوام کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔

News Code 1902838

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 1 =