بنگلہ دیش میں دو کشتیوں میں تصادم کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک

بنگلہ دیش میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 15 لاپتہ ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش میں دو مسافر بردار کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں 10 افراد ڈوب کر ہلاک ہوگئے جب کہ 15 لاپتہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق بنگلہ دیش کے ضلع نیٹروکانا کے دریائے گومالی میں ایک مسافر بردار کشتی کو موٹر سے چلنے والی کشتی نے زوردار ٹکر مار دی جس سے کشتی الٹ گئی اور 35 مسافر دریا میں ڈوب گئے۔

ریسکیو ادارے کے غوطہ خوروں نے دریا میں سے 5 خواتین اور 5 بچوں کی لاشیں نکالی ہیں جب کہ 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ غوطہ خوروں نے 10 افراد کو زندہ نکالا ہے جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امدد فراہم کی جارہی ہے۔

 زندہ بچ جانے والے افراد میں سے 4 کی حالت نازک بتائی جارہی ہے، اسپتال انتظامیہ نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ کشتی میں سوار زیادہ تر افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

News Code 1902835

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 8 + 6 =