افغانستان میں برطانوی فوج کے مترجمین کی برطانوی شہریت کے لئے درخواست

افغانستان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے لیے مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغانستان کے 100 سے زائد شہریوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے برطانیہ میں پناہ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے لیے مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغانستان کے 100 سے زائد شہریوں نے برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن سے برطانیہ میں پناہ کے حوالے سے مدد کی درخواست کی ہے۔ مترجم کی ذمہ داریاں نبھانے والے افغان شہریوں نے ایک خط لکھ کر برطانوی وزیر اعظم سے درخواست کی ہے کہ برطانیہ میں پناہ کے لیے ان کی مدد کی جائے کیونکہ انہیں طالبان کی وجہ سے جان کا خطرہ ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ ان کی زندگی کو خطرات 13 سالہ افغان جنگ کے دوران برطانوی فوج کے ساتھ کام کرنے کا براہ راست نتیجہ ہیں۔ خط آج کابل میں برطانوی سفارت خانے کے حوالے کیا جائے گا۔

News Code 1902825

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =