پاکستانی فوج کا بھارتی ڈرون کو مار گرانے کا دعوی

پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے دعوی کیا ہے کہ اس نے بھارت کا ایک اور ڈرون طیارہ تباہ کردیا ہے۔

 پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارت کا جاسوس طیارہ لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر میں گرایا گیا، پاک فوج نے بھارتی ڈرون طیارہ پاکستانی حدود میں 500 میٹر اندر آنے کے بعد مار گرایا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کی جانب سے صرف رواں سال 10 بھارتی جاسوس طیارے گرائے گئے ہیں جب کہ یہ ڈرون طیارہ گیارہواں تھا۔

News Code 1902824

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 7 =