چین نے بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کو چین کا حصہ قراردیدیا

چین نے بھارتی شہریوں کے اغوا کے بھارتی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ارونا چل تبت کا جنوبی علاقہ ہے جس پر انڈیا قابض ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روزنامہ گلوبل ٹائم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چین نے بھارتی شہریوں کے اغوا کے بھارتی حکومت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست ارونا چل تبت کا جنوبی علاقہ ہے جس پر انڈیا قابض ہے۔ 

 اطلاعات کے مطابق بیجنگ میں ایک نیوز کانفرنس میں چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے زور دے کر کہا کہ چین نے کبھی بھی بھارت کی جانب سے دیے گئے نام نہاد نام اروناچل پردیش کو تسلیم نہیں کیا، یہ سرزمین چین کے جنوبی تبت خطے کا حصہ ہے بھارت کا نام نہاد صوبہ نہیں۔

چین کی جانب سے یہ موقف اس وقت سامنے آیا جب ترجمان وزارت خارجہ ژاؤ لیجیان سے نیوز بریفنگ کے دوران چینی فوج پر 5 بھارتی شہریوں کے اغوا کے الزام سے متعلق سوال پوچھا گیا تھا جس کی چینی ترجمان نے سخت الفاظ میں نہ صرف تردید کی بلکہ کہا کہ  ارونا چل پردیش چین کا حصہ ہے۔

News Code 1902821

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha