ملائیشیا نے پاکستانی شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی

ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ملائیشیا نے پاکستان سمیت ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی ہے جہاں کورونا وائرس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد کیسز سامنے آچکے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق ملائیشیا نے ایسے 23 ممالک کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں کورونا وائرس کے ایک لاکھ 50 ہزار سے زائد کیسز سامنے آچکے ہوں۔ ان پابندیوں کا اطلاق گزشتہ روز سے ہوچکا ہے۔

ملائیشیا امیگریشن کی جانب سے فیس بک پر ان 23 ممالک کی فہرست بھی جاری کی گئی جن کے باشندوں پر ملک میں داخلے پر پابندی ہوگی ۔ مذکورہ فہرست میں پاکستان، سعودی عرب، بنگلا دیش، عراق، ترکی، اٹلی، بھارت، ایران ، امریکہ، برازیل، روس، پیرو، کولمبیا، جنوبی افریقہ، میکسیکو، اسپین، چلی، ارجنٹینا، برطانیہ، فرانس، فلپائن اور انڈونیشیا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ملائشیا میں کورونا وبا کے 10 ہزار کے لگ بھگ کیسز سامنے آئے ہیں اور 128 ہلاکتیں ہوئی ہیں۔ جنوری میں پہلا کیس سامنے آنے کے بعد سے ملائیشیا نے وبا پر قابو پانے کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے ہیں۔

News Code 1902819

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha