آن لائن کلاس کے دوران خاتون پروفیسر کورونا وائرس سے ہلاک

ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس میں طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران 46 سالہ پروفیسر پاؤلا دی سیمون کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے غیر ملکی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرنس میں طلبا کی آن لائن کلاس کے دوران 46 سالہ پروفیسر پاؤلا دی سیمون کورونا وائرس سے ہلاک ہوگئیں۔ خاتون پروفیسر کی طبیعت زوم لیکچر کے دوران اچانک بگڑگئی اور طلبا سارا منظر دیکھتے رہے، پاؤلا دی سیمون کو سانس لینے میں مشکل پیش آرہی تھی اور وہ دوران کلاس ہی دم توڑ گئیں۔ پاؤلا نے مرنے سے قبل 28 اگست کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پر شیئر کردہ پوسٹ میں بتایا کہ وہ  کورونا وائرس میں مبتلا تھیں اور وائرس سے صحت یابی کے لیے جدوجہد کررہی تھیں۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے خاتون پروفیسر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پاؤلا ہمارے ساتھ 15 سال سے منسلک تھیں۔

News Code 1902807

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha