مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی حکومت نے 21ستمبر سے تاج محل اور آگرہ فورٹ کھولنےکا اعلان کردیا ہے۔ اطلاعات کےمطابق تاج محل،آگرہ فورٹ سخت حفاظتی اقدامات کیساتھ کھولےجائیں گے۔ تاج محل میں دومرحلوں میں ایک دن میں 5ہزارسیاحوں کوداخلےکی اجازت ہوگی جبکہ ایک دن میں صرف ڈھائی ہزارسیاح آگرہ فورٹ جاسکیں گے۔ تاج محل،آگرہ فورٹ وزٹ کیلئےٹکٹ آن لائن فروخت ہونگے۔
سیاحوں کیلئےکوروناایس اوپیز پر عملدرآمد لازمی ہوگا،تاج محل،آگرہ فورٹ کوروناوائرس کےسبب 6ماہ سےسیاحوں کیلئےبندہیں۔
آپ کا تبصرہ