روس میں کورونا وائرس سے  اب تک 17 ہزار سے زائد افراد ہلاک

روس میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 789 ہو چکی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس میں کورونا وائرس سے اب تک ہلاک ہونے والوں کی تعداد 17 ہزار 993 ہو گئی ہے جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 10 لاکھ 35 ہزار 789 ہو چکی ہے۔ ادھر پیرو میں کورونا کے باعث 29 ہزار 976 ہلاکتیں اب تک ہو چکی ہیں جبکہ یہاں کورونا کیسز 6 لاکھ 91 ہزار 575 رپورٹ ہوئے ہیں۔

کولمبیا میں کورونا سے اموات کی تعداد 21 ہزار 615 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 6 لاکھ 71 ہزار 848 ہو چکی ہے۔

ساؤتھ افریقہ میں کورونا وائرس کی وباء سے مجموعی اموات 15 ہزار 4 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 6 لاکھ 39 ہزار 362 رپورٹ ہوئے ہیں۔

میکسیکو میں کورونا وائرس سے کُل اموات کی تعداد 67 ہزار 781 ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 6 لاکھ 37 ہزار 509 ہو گئے۔

اسپین میں کورونا وائرس کی وباء سے اموات 29 ہزار 516 ہو گئیں جبکہ اب تک اس کے 5 لاکھ 25 ہزار 549 مصدقہ متاثرین سامنے آئے ہیں۔

ارجنٹینا میں کورونا وائرس 10 ہزار 129 زندگیاں نگِل چکا ہے، جبکہ اب تک اس کے 4 لاکھ 88 ہزار 7 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

چلی میں کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 11 ہزار 652 ہو گئی جبکہ کورونا کے کُل کیسز 4 لاکھ 24 ہزار 274 ہو گئے۔

News Code 1902805

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha