فرانس کے میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین ،مغربی ممالک کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانس کے میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے ناقابل معافی گناہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کے سیاسی اور ثقافتی اداروں کی اسلام کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہر ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین کے ناقابل معافی گناہ کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرانسیسی میگزین کی طرف سے پیغمبر اسلام (ص) کی توہین، مغربی ممالک کے سیاسی اور ثقافتی اداروں  کی اسلام  اور مسلمانوں کے ساتھ کھلی دشمنی کا مظہرہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا: فرانس کے بعض حکام کی طرف سے آزادی اظہار کو بہانہ بنا کر اس سنگين جرم  کی مذمت نہ کرنا  اوراسی طرح مغربی ممالک کی طرف سے بھی اس عظیم گناہ اور قبیح فعل پر خاموشی قابل مذمت اور مردود ہے۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے امریکہ اور اسرائیل کی اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازشوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: تمام مسلمانوں اور خاص طور پر مغربی ایشیائی مسلمانوں کو مغربی ممالک کے سیاستدانوں اور رہنماؤں کی طرف سے اسلام اور مسلمانوں کے ساتھ  عداوت اور دشمنی کو فراموش نہیں کرنا چاہیے۔

News Code 1902803

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha