پاکستانی سکیورٹی فورسز نے  5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا

پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں مطلوب وہابی دہشت گرد وسیم زکریا کو 5 ساتھی دہشت گردوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی سکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن میں مطلوب وہابی دہشت گرد وسیم زکریا کو 5 ساتھی دہشت گردوں سمیت ہلاک کردیا ہے۔ انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں سکیورٹی فورسز نے 10 اہم دہشت گرد گرفتار بھی کیے ہیں۔

ہلاک دہشت گرد وسیم کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا جو 2019 سے اب تک 30 مختلف دہشت گرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ رہا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد وسیم ٹارگٹ کلنگ، سی ایس ایس آفیسر زبیدہ اللّٰہ داوڑ کی ہلاکت میں بھی ملوث تھا۔

دہشت گرد وسیم زکریا سکیورٹی فورسز پر براہ راست حملوں میں ملوث تھا، جن میں حسوخیل کے پاس آرمی قافلے پر حملہ بھی شامل ہے۔

News Code 1902789

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 9 + 1 =