مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فرانس کے درالحکومت پیرس کے اہم ریلوے اسٹیشن گار ڈو نورڈ کے مقام پر ایک شخص نے ایک نوجوان کو چھری سے ذبح کر دیا جبکہ موقع پر موجود سیکڑوں افراد تماشائی بنے رہے۔
اطلاعات کے مطابق گار ڈو نورڈ میں بھاگتے ہوئے حملہ آور نے ایک شخص کو چاقو مار دیا، حملہ اتوار شام 5 بجے کے قریب ہوا، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جبکہ متاثرہ شخص کی حالت تشویشناک ہے۔
رپورٹ کے مطابق متاثرہ شخص ایک افغان پناہ گزین ہے جو بینچ پر بیٹھ کر اپنی ٹرین کا انتظار کر رہا تھا، حملہ آور حملہ کرنے سےقبل متاثرہ شخص اور ٹرین اسٹیشن کے گرد چکر لگاتا دیکھا گیا تھا۔
بعد ازاں حملے کے بعد فرار ہونے والا شخص تا حال پولیس کو مطلوب ہے۔
حملہ آور نے متاثرہ شخص پر حملے کے وقت نیلے رنگ کی ٹی شرٹ پہن رکھی تھی جبکہ تحقیقات کو پیرس کی جوڈیشل پولیس کے سپرد کر دیا گیا ہے۔
آپ کا تبصرہ