عراقی نمائندے کی عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء پر تاکید

عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے نے امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔

مہرخبررساں ایجنسی نے القرات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ عراقی پارلیمنٹ کے ایک نمائندے ریاض المسعودی  نے امریکی فوج کے عراق سے انخلا کے بارے میں عراقی پارلیمنٹ کے منظور شدہ قانون کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو عراق سے نکل جانا چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق عراقی پارلیمنٹ کے نمائندے نے کہا کہ عراقی فوج ملک کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرسکتی ہے ۔ امریکی فوج کی عراق میں کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ریاض المسعودی نے کہا کہ پارلیمنٹ کے قانون پر عمل کرنا چاہیے اور اس سلسلے میں غفلت مشکلات کا سبب بن سکتی ہے۔

News Code 1902787

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 3 + 0 =