پاکستان میں 15 ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے پر اتفاق

پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء تمام کلاسوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت صوبائی وزراء تعلیم کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء تمام کلاسوں کی سرگرمیاں مرحلہ وار شروع کرنے پر متفق ہوگئے ہیں۔ شفقت محمود کی زیر صدارت بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں چیئرمین اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایچ ای سی بھی شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں صوبائی وزراء پہلے مرحلے میں 15 ستمبر سے نویں سے اوپر کلاسز شروع کرنے پر متفق ہوئے ہیں۔

اس کے ایک ہفتے بعد دوسرے مرحلے میں 23 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کی اجازت دینے پر اتفاق ہوا ہے جبکہ آخری مرحلے میں 30 ستمبر سے پانچویں تک کی کلاسز کو کھولنے پر اتفاق پایا گیا ہے۔

اجلاس میں تعلیمی اداروں سے منسلک ہاسٹل کھولنے کی تجویز پر بھی غور کیا گیا ہے تاہم تعلیمی سرگرمیاں شروع کرنے کے بارے میں حتمی فیصلہ قومی رابطہ کمیٹی (این سی اوسی) کے  اجلاس میں ہوگا۔

News Code 1902784

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha