مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کی افواج نے شمالی قبرص میں سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔ ترکی کی سکیورٹی کمانڈر کے نائب صدر فوات اوکتے نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ ان مشقوں کا نام 'مڈیٹرینین سٹروم یعنی بحیرہ روم کا طوفان رکھا گیا ہے۔اوکتے کا مزید کہنا تھا کہ ترکی اور ترکش ری پبلک آف شمالی قبرص کی سکیورٹی ترجیحات ناگزیر ہیں۔ترکی کے وزیر دفاع نے بھی سوشل میڈیا پر لکھا کہ یہ مشقیں جمعرات تک کامیابی سے جاری رہیں گی۔

ترکی کی افواج نے شمالی قبرص میں سالانہ جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
News Code 1902783
آپ کا تبصرہ