کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ نے 22 ہزآر ایکڑ رقبہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

کیلیفورنیا کے جنگلات میں 2 روز سے لگی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کیلیفورنیا کے جنگلات میں 2 روز سے لگی آگ نے 22 ہزار ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، آتشزدگی کے باعث 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق سین برناڈینو کے نزدیک لگی آگ نے شہر کا درجہ حرارت 47 ڈگری تک پہنچا دیا، آگ سے متاثرہ علاقے میں پھنسے 200 سے زائد افراد کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے نکال لیا گیا ہے۔

آگ سے 2 افراد شدید زخمی اور 10 کو معمولی زخم آئے ہیں، تیز ہوائیں آگ پھیلنے کا سبب بن رہی ہیں۔

کیلیفورنیا میں 15اگست سے اب تک جنگلات میں 900 مقامات پر لگنے والی آگ سے 15لاکھ ایکڑ کا رقبہ جل کر راکھ ہو چکا ہےجبکہ 3 ہزار 300 مکانات کو نقصان پہنچا۔ آگ سے مختلف حادثات میں 8 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

News Code 1902780

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha