سعودی عرب کی عدالت نے3 افراد کو موت کی سزا سنا دی

سعودی عرب کی عدالت نے 2017 کے جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو موت کی سزا سنا دی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کی عدالت نے 2017 کے جدہ حملے میں ملوث 3 افراد کو موت کی سزا سنا دی۔ اطلاعات کے مطابق تینوں افراد کو دہشت گردی، سکیورٹی فورسز پر حملے اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے جرم میں سزائے موت سنائی گئی۔

2017 میں جدہ میں دہشت گردوں کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز نے ایک گھر کو گھیرے میں لیا تھا جہاں چھپے دہشت گردوں نے مقابلے کے دوران خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا، دونوں افراد کا تعلق داعش سے تھا۔

News Code 1902778

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • 4 + 8 =