مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں کورونا مریضوں کی تعداد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر پہنچ گیا جہاں مزید 86 ہزار سے زائد مریض سامنے آ گئے ہیں۔ بھارت میں کورونا مریضوں کی تعداد 41 لاکھ 97 ہزار سے زائد اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 71 ہزار سے زائد ہو چکی ہے۔
ادھر اسپین اور فرانس کے بعد برطانیہ میں بھی کورونا کی دوسری لہر کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے، جہاں ایک ہی دن میں 3 ہزار مریض سامنے آ گئے۔
دنیا بھر میں 2 کروڑ 72 لاکھ سے زائد مریضوں میں سے 8 لاکھ 85 ہزار جان سے جا چکے جبکہ ایک کروڑ 93 لاکھ صحت یاب ہو چکے ہیں۔
آپ کا تبصرہ